حیدرآباد ۔ یکم ؍نومبر (این ایس ایس) نیشنل پلیٹ فارم فار رائٹس آف ڈسیبلڈ
(NPRD) کی پہلی تلنگانہ اسٹیٹ کانفرنس کا آج یہاں افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے ایچ ایم آر منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل معذورین کی خصوصی ضرورتوں سے واقف ہے اور نابینا، بہرے، گونگے اور دیگر جسمانی معذورین کیلئے عصری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سکندرآباد میں جوبلی بس اسٹیشن پر ڈسیبلڈ ورک کو جھنڈی دکھانے کے بعد انہوں نے سماج کے مختلف طبقات پر زور دیا کہ وہ معذورین کے ساتھ ہمدردی کریں اور انہیں باوقار انداز میں زندگی گذارنے میں مدد کریں۔