معذورین کی تربیت کا فیصلہ

نئی دہلی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے معذو ر افراد کو مہارت کی تربیت دینے کیلئے ایک قومی الیکشن پلان کا آغاز کردیا ہے ان افراد کو ووکیشنل ٹریننگ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ سوشیل جسٹس اور امپاورمنٹ وزیر تیور چند گیہلوک نے لوک سبھا میں کہا کہ اس الیکشن پلان میں تمام اول امیدواروں کو مواقع دیئے جائیں گے ۔ مختلف مرکزی وزراء ‘ریاستی حکومتوں‘ این جی اوز ‘ پی ایس یو ایس اور خانگی شعبہ جیسے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر تربیت دی جائے گی۔ اس الیکشن پلان کے تحت ووکیشنل یا مہارت کی ٹریننگ دی جائے گی یہ تربیت ایسے افراد کو دی جائے گی جو معذور ہیں انہیں نیٹ ورک کی ماہرانہ تربیت فراہم کی جائے گی ۔ سرکاری اور غیر سرکاری شعبہ اس کیلئے انتظامات کریں گے ۔