حیدرآباد 28 جولائی ( پی ٹی آئی ) مرکزی حکومت پہلے مرحلہ میں ملک کی 15 ریاستوں میں عالمی معذوری شناختی کارڈز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ چیف کمشنر برائیح معذورین کملیش کمار پانڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈز معذور افراد کو جاری کئے جائیں گے اور ان کو تمام ریاستوں اور سرکاری محکمہ جات میں تسلیم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے معذوری کے سرٹیفیکٹس تمام محکمہ جات میں تسلیم نہیں کئے جاتے اور دوسری ریاستوں میں بھی انہیں قبول نہیں کیا جاتا اس لئے اب مرکزی حکومت کی جانب سے کارڈز جاری کئے جائیں گے جو تمام ریاستوں اور محکموں میں تسلیم کئے جائیں گے ۔