نئی دہلی ۔ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سرکاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ باؤلے پن ‘ دماغی عارضہ ‘ عقل کے معذورین اور ایسڈ حملوں سے متاثرہ افراد کواب مرکزی ملازمتوں میں کوٹہ حاصل ہوگا۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ راست بھرتیوں کا معاملہ میں موجودہ تین فیصد کوٹہ کو چار فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے اور مذکورہ بالا معذورین و متاثرین کیلئے اے بی اور سی گروپس میں ان کیلئے کوٹہ محفوظ کیا جائے گا ۔ اس معذوری کا تشریح کے اعتبار سے ان افراد پر لاگو ہوگی ۔ جن کی معذوری 40فیصد سے کم نہیں رہے گی ۔ محکمہ پرسونل و تربیت نے حال ہی میں تمام مرکزی محکمہ جات کو لکھا تھا کہ ہر عہدہ پر ایک فیصد ایسے افراد کیلئے محفوظ کیا جائے جو نابینا ‘ کمزور ‘ بہرہ پن ‘ سماعت میں کمزوری ‘ جذام کے بعدصحت یاب ہوئے ہو یا پھر رگ پٹھوں کی خرابی اور تیزابی حملوں سے متاثر ہیں ‘ فی کس ایک فیصد عہدے ان افراد کیلئے محفوظ کیا جائیں جو باؤلے پن ‘ عقد کی معذوری ‘ ذہنی معذوری ‘ سننے سمجھنے کی واضح معذوری سے متاثر ہیں ۔