معتمد خارجہ وجئے گوکھلے کا آج سے دورۂ چین

مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینا تبادلہ خیال کا اہم موضوع
بیجنگ 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) معتمد خارجہ وجئے گوکھلے اتوار سے چین کا دو روزہ دورہ کرینگے جہاں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یئی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ دونوں ملکوں کے مابین کئی مسائل پر بات چیت ہونی ہے جن میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں میں چین کی جانب سے مسلسل رکاوٹ کا اہم موضوع شامل ہے ۔ گوکھلے باقاعدہ مشاورت اور بات چیت کیلئے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے یہ بات بتائی ۔ امکان ہے کہ وہ چین کے سرکاری کونسلر و وزیر خارجہ وانگ یئی سے 22 اپریل کو ملاقات کرینگے ۔ ان کے شیڈول کو قطعیت دی جا رہی ہے ۔ گوکھلے ماضی میں چین میں ہندوستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال معتمد خارجہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔