معتمد خارجہ جے شنکر کی بنگلہ دیش آمد

ڈھاکہ ۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ ہند ایس جے شنکر آج یہاں دو روزہ دورہ پر پہنچے جہاں وہ اعلیٰ سطحی بنگلہ دیش قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں وزیراعظم شیخ حسینہ کے مجوزہ دورہ ہند کو قطعیت دینا بھی شامل ہے۔ یاد رہیکہ قبل ازیں جے شنکر چین کا دورہ مکمل کرچکے ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شاہدالحق سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی۔ مسٹر حق سے بات چیت سے قبل ایس جے شنکر کے پروگرام میں وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی سے ملاقات بھی شامل ہے۔ سرکاری بی ایس ایس خبر رساں ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران ہند ۔ بنگلہ دیش کے درمیان متعدد مجوزہ معاہدوں پر دستخط کیلئے بھی راہ ہموارکی جائے گی۔