معتمد خارجہ جئے شنکر کا مارچ میں دورۂ پاکستان متوقع

اسلام آباد 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر امکان ہے کہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ تمام مسائل بشمول کشمیر پر بات چیت کرسکیں۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے جیو نیوز پروگرام کے دوران کہاکہ ممکن ہے کہ معتمد خارجہ آئندہ ماہ اسلام آباد کا دورہ کریں۔ 6 ماہ کے ہند ۔ پاک تعلقات کے تعطل کے بعد گزشتہ ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بات چیت کی تھی، جس کے بعد اُنھوں نے اعلان کیاکہ جئے شنکر پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ باہمی ایجنڈہ کو آگے بڑھایا جائے۔ کرکٹ ڈپلومیسی استعمال کرتے ہوئے مودی نے 4 سارک ممالک کے قائدین کو کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔