معتمد خارجہ جئے شنکر سارک یاترا پر بھوٹان پہنچ گئے

ٹھمپھو۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر آج وزیراعظم بھوٹان تھیرنگ ٹوبگے سے ملے۔ وہ سارک یاترا کی پہلی منزل بھوٹان پہنچ گئے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے بیان کے بموجب ان کے دورہ بھوٹان کے بعد وہ 2مارچ کو بنگلہ دیش ‘3مارچ کو پاکستان اور 4مارچ کو افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ سارک ممالک کے دارالحکومتوں کے دورہ کے موقع پر جئے شنکر مختلف علاقائی اقدامات کا بشمول سارک مصنوعی سیاروں اور علاقائی یونیورسٹی کی تجاویز کا جائزہ بھی لیں گے جن کا وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی نے گذشتہ سال نیپال کے دورہ کے موقع پر سارک چوٹی کانفرنس میں اعلان کیا تھا ۔ جئے شنکر معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت 7ماہ قبل ہندوستان کی جانب سے منسوب کئے جانے کے بعد ہورہا ہے ۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیری علحدگی پسندوں سے اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کیا تھا جس کی بناء پر معتمد خارجہ کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا تھا ۔