معتمدین خارجہ ہند و پاک مذاکرات پر غیریقینی صورتحال

نئی دہلی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ ہفتہ مقرر معتمدین خارجہ ہندوستان و پاکستان کے مذاکرات کے بارے میں غیریقینی صورتِ حال پیدا ہوگئی جبکہ اشارے مل رہے ہیں کہ پٹھان کوٹ  ہندوستانی فضائی کے اڈہ پر دہشت گرد حملے کے پیش نظر یہ مذاکرات ملتوی کردیئے جائیں گے۔ ہندوستان میں دہشت گرد حملے پر جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کا آغاز پاکستانی سرزمین سے ہوا تھا ، عوام میں بڑے پیمانے پر برہمی پھیلی ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک کے مشیران ِ قومی سلامتی کو دہشت گردی کے مسئلہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔