نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو معتمدین خارجہ جے شنکر اور اعجاز چودھری کی ملاقات کے ڈرامائی نتائج برآمد ہونے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ اعجاز چودھری معتمد خارجہ پاکستان ہیں اور معتمد خارجہ ہندوستان ایس جے شنکر پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں چار سارک ممالک بشمول پاکستان سے ربط پیدا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان پڑوسی ممالک سے روابط مستحکم کرنے کے لئے معتمد خارجہ جے شنکر کو سارک یاترا پر روانہ کر رہا ہے۔ جن کے ساتھ ہندوستان کے رویہ کے بارے میں سوال پر صدر چین ژی جن پنگ کے ستمبر میں دورہ ہند کا تذکرہ کیا گیا۔