نئی دہلی، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے اعلی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کے استعفی کو ملک کی اقتصادی بدحالی آکائینہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل اور دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ گزشتہ چاربرسوں کے دوران ملک کی معیشت تباہ ہوگئی اورملک میں بھوکوں کی فہرست شامل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں خوردہ بازار اوردفاعی سیکٹرمیں سو فیصد راست سرمایہ کاری کے اعلان کے باوجود صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اورملک یکے بعد دیگرے ہرشعبوں میں پچھڑتا جارہاہے اورملک طرززندگی اورخوش و خرم رہنے کے معاملے میں پڑوسی ملک نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے نچلے مقام پرپہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بھوک انڈیکس متعلق رپورٹ کہتی ہے کہ بھوک سے نمٹنے میں ہندوستان چین ہی نہیں بلکہ پاکستان اور سری لنکا سے پیچھے ہے ۔