معاشی سرگرمی کو عوامی تحریک بنادینے وزیراعظم مودی کی اپیل

نئی دہلی 11 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’سوَچ بھارت‘ کو عوامی تحریک بنانے اور اِسے معاشی سرگرمی سے مربوط کرنے کردینے کی اپیل کی تاکہ عظیم تر عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنھوں نے یہاں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ تمام حکومتی محکمہ جات اِس پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔ پنچایت سطح تک کے سرکاری دفاتر صفائی مہم میں مشغول ہوں گے جو 25 سپٹمبر سے دیوالی تک چلے گی جو 23 اکٹوبر کو پیش آرہی ہے۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا کہ مشن ’سوَچ بھارت‘ (صاف ستھرا ہندوستان) 2 اکٹوبر کو گاندھی جینتی پر شروع کیا جائے گا تاکہ اُن کے خوابوں کو 2019 ء تک پورا کرتے ہوئے ہندوستان کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔