حیدرآباد ۔ 20 مارچ (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم فرنٹ کی جانب سے ایک کانفرنس بعنوان ’’مظلوم شوہروں اور ان کے رشتہ داروں کی فریاد کا اثر‘‘ 21 مارچ کو 11 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں زیرصدارت جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر فرنٹ منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کی روشنی میں تفصیلی صراحت کی جائے گی۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے مختلف گوشوں سے دفعہ 498(A) تعزیرات ہند (ڈوری کیس) پر تنقیدیں اور بالخصوص آل انڈیا مسلم فرنٹ کی جانب سے مسلسل نمائندگی اور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججس کی تشویش کو اہمیت دیتے ہوئے اس قانون کو چند ماہ قبل بے اثر بنادیا اور اس قانون کو غلط استعمال نہ کرنے اور احتیاط برتنے کیلئے ہندوستان کی تمام ریاستوں کے علاوہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو احکامات جاری کئے۔