نئی دہلی ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مظفر پور شیلٹر ہوم میں عصمت ریزی واقعہ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کرنے والی جے ڈی (یو) نے آج دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر نتیش کمار مستعفی نہیں ہوں گے اور سپریم کور ٹ کی نگرانی میں تحقیقات کیلئے تیار ہیں ۔ سینئر جے ڈی (یو) لیڈر کے سی تیاگی نے نتیش کمار کے استعفی کا مطالبہ مستر د کرتے ہوئے کانگر یس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن قائدین پر تنقید کی جنہوں نے آر جے ڈی کے زیراہتمام گزشتہ روز جنتر منتر میں منعقدہ ریلی میں شرکت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی بدبختانہ اور شرمناک واقعہ پر سیاسی مقصد براری کے لئے یہ سیاسی جماعتوں کا یہ ’یوم دوستی‘ تھا ۔