پٹنہ 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے مظفر پور شیلٹر ہوم سیکس اسکینڈل کیس میں پروگریس رپورٹ ایک سربمہر کور میں آج پٹنہ ہائی کورٹ میں داخل کی۔ سی بی آئی کے وکیل سنجے کمار نے اس کیس میں ہوئی پیشرفت کے موقف اور ایس پی رتبہ کے ایک عہدیدار کے تبادلہ سے متعلق رپورٹ داخل کی جو اس کیس میں تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ یہ تحقیقاتی ایجنسی نے چیف جسٹس مکیش کے شاہ اور جسٹس روی رنجن پر مشتمل بنچ کے پاس گزشتہ سماعت میں جاری کئے گئے اس عدالت کے حکم کی مطابقت میں داخل کی۔ مسٹر کمار نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی بی آئی، پٹنہ کے ہمراہ جو عدالت میں موجود تھے، رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہاکہ اس کے دو پہلو ہیں۔ ایک تحقیقات کی پروگریس رپورٹ اور اس کے ایس پی جے پی مشرا کے تبادلہ سے متعلق رپورٹ۔ اس بنچ نے اس کیس کی سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی۔