مظفر پورشیلٹر کیس کی سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات

نئی دہلی ۔ 29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک عہدیدار کے مطابق سی بی آئی نے مظفر پور کے شیلٹر ہوم میں کی گئی کمسن لڑإیوں کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات اپنے ہاتھ لے لیں ۔ یہواقعہ بالیکا گرہ ‘ مظفر پور کے شلٹر ہوم میں پیش آیا تھا جس میں کمسن لڑکیوں کے ساتھ نہ صرف جنسی زیادتی کیگئیں بلکہ ان کو ذہنی اور جسمانی اذیت بھی دی گئی ۔ سی بی آئی نے اس کیس میں شلٹر ہوم کے ملازمین اور آفیسرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سی بی آئی کے نمائندہ نے بتایا کہ سیوا سنکلپ فورم وکاس سمیتی کی جانب سے چلائے جارہے اس شیلٹر ہوم میں لڑکیوں کے ساتھ جسمانی ‘ ذہنی اور جنسی استحصال کیا گیا ۔