مظفر نگر :11 ویںجماعت کے طالب علم کو گولی مار دی گئی، ملزم زیرحراست

مظفر نگر ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے سرکل آفیسر رام موہن شرما کے مطابق شہر کی شام سکندر پور دیہات میں گیارہویں جماعت کے طالب علم ادتیہ کمار کو اس کے ہی ہم جماعت نے گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں پولیس نے اتوار کو مقامی صنعت کار کے ہاں اکاؤنٹنٹ کا کام کرنے والے اس نسل پر حملہ آور راہول کھوج کو گرفتار کرلیا۔ کھوج کو انکاؤنٹر کرکے گرفتار کرلیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔