مظفر نگر کے چند بوتھس پر آج دوبارہ رائے دہی

مظفر نگر ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فسادات سے متاثرہ مظفر نگر کے تین بوتھس پر دوبارہ رائے دہی اب 13 مئی کو ہوگی ۔ الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں یہ بات کہی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرمنی ترپاٹھی نے بتایا کہ بہلوپور ، رسنولپور جٹن اور نوناکھیرا میں 13 مئی کو دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا ہے ۔ یاد رہے کہ بی ایس پی امیدوار قادرانا اور کانگریس امیدوار پنکج اگروال نے انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بوتھس پر بوگس رائے دہی ہوئی تھی جبکہ 10 اپریل کو ہوئی رائے دہی کا تناسب 75 فیصد بتایا گیا تھا ۔