مظفر نگر کے ایک گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی

مظفر نگر (مدھیہ پردیش) ۔ 23۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مظفر نگر کے موضع جاروڈا میں ایک قبرستان کی حصار بندی کی تعمیر پر دو فرقوں کے درمیان جھڑپ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب کل شام حصار بندی کی تعمیر پر ایک فرقہ نئے اعتراض کیا۔ یہ دیوار ضلع انتظامیہ کے احکامات کے مطابق تعمیر کی جارہی تھی ، اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور ایڈمنسٹریشن عہدیدار جائے وقوع پہنچ گئے۔ کشیدہ صورتحال پر قابو پالیا جبکہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے اضافی پولیس جمعیت طلب کرلی گئی ۔ حصار بندی کی تعمیر میں رکاوٹ اور نظم و ضبط میں رخنہ پیدا کرنے پر دونوں فرقوں کے 10 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اب صورتحال اطمینان بخش ہے اور کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔