مظفر نگر : نامعلوم شخص کے ہاتھوں نوجوان کا قتل

مظفر نگر ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان جس کی عمر 26 سال تھی ، مبینہ طور پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جب کہ وہ اپنے مکان واپس ہورہا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہی) الوک پریہ درشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سمیت کو نامعلوم حملہ آوروں نے کل گولی مارکر ہلاک کردیا۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے آج روانہ کردی گئی۔ پولیس کے بموجب مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فسادات مقدمہ کی سماعت ملتوی
دریں اثناء ایک مقامی عدالت نے9 ستمبر کو فسادات مقدمہ کی آئندہ سماعت مقرر کی ہے جو دیہات کنول میں دو نوجوانوں کی فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ہلاکت کے بارے میں ہے۔ملزمین نے کہا تھا کہ وہ اپنے وکیل پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔