مظفر نگر میں کشیدگی

مظفر نگر ۔ 28 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کے علاقہ شکرتال میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک مخصوص فرقہ نے متنازعہ اراضی پر باؤنڈری وال (حصار بندی) کی تعم یر کی کوشش کی ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ مہیش مصرا نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ تعمیراتی کام کو رکوا دیا ہے اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اضافی پولیس جمیعت کو متعین کردیا گیا ہے۔