مظفر نگر میں عصمت ریزی کا ملزم عدالتی تحویل میں

مظفر نگر ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک قمامی عدالت نے ایک ایسے ملزم کو جو فرقہ وارانہ فسادات کے دوران عصمت ریزی میں ملوث پایا گیا تھا ، کو 7 اپریل تک عدالتی حویل میں دیدیا ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے روکی نامی ملزم کو 7 اپریل کو عدالتی تحویل میں دیئے جانے کا حکم دیا ہے ۔ روکی فرقہ وارانہ فسادات کے دوران چھ واقعات بشمول عصمت ریزی میں ملوث پایا گیا ۔ پولیس نے موضع پھگنا سے کل روکی کو گرفتار کیا جس کے بعد وہاں موجود گاؤں والوں نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر سنگباری کی جبکہ ایک اور ملزم ویدپال کی گرفتاری 24 جنوری کو عمل میں آئی تھی ۔ پولیس اہلکاروں پر سنگباری کرنے والے 250 افراد کے خلاف معاملات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس نے جن لوگوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں ان میں سے 30 کے نام ظاہر کردیئے ہیں جن میں بی جے پی ورکر نتن ملک بھی شامل ہے جنہوں نے سنگباری کے علاوہ راستہ میں رکاوٹیں پیدا کی تھیں۔

دہلی میں امرتسر کی
طاقتور آواز بنوں گا : جیٹلی
نئی دہلی 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد ارون جیٹلی کو لوک سبھا میں امرتسر سے داخلہ کی اوّلین کوشش کے دوران سخت انتخابی مقابلہ درپیش ہے۔ لیکن وہ اِس کی پرواہ کئے بغیر اپنے حریف نامور سیاسی قائد کیپٹن امریندر سنگھ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جیٹلی کا دعویٰ ہے کہ اِس مقابلہ سے اُن کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی آدمی ہونے کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہاکہ ہندوستان میں سب سے زیادہ مہمان نواز شہروں میں سے ایک امرتسر بھی ہے اور جو بھی امرتسری کام کیلئے دہلی جاتا ہے، اُسے دہلی میں اپنے اثر و رسوخ کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ وہ دہلی میں امرتسر کی طاقتور آواز بنیں گے۔ جیٹلی نے اِن شکایات کے پیش نظر جو اُن کے پارٹی کے ساتھی اور موجودہ رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں ہے، حکومت مخالف لہر قرار دینے سے انکار کردیا۔