مظفرنگر ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کوتوالی پولیس اسٹیشن علاقہ سے گذشتہ ماہ چھ نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک 12سالہ دلت لڑکی کا اغوا کرنے کے بعد تین دن تک اس کی عصمت ریزی کی ‘ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ ان چھ ملزموں کے خلاف کل ایک کیس درج کیا گیا جن میں پانچ کمسن ہیں جن کیعمر 14اور 16سال کے درمیان ہے ۔ایس ایچ او انیل کمار نے کہا کہ چھٹے ملزم کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ تمام ملزمین مفرور ہیں ۔ قبل ازیں کل متاثرہ لڑکی نے اس کی نانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا تھا ۔ متاثرہ لڑکی کی نانی کے مطابق اس لڑکی کو ملزمین نے 26جون کو یہاں سے اس وقت کار میں اغوا کیا تھا جب وہ اس ضلع میں کوکرا ویلیج جارہی تھی ۔