مظفر نگر۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق ضلع کے بھلوا گاؤں سے تعلق رکھنے والی دلت لڑکی دوسرے فرقہ سے تعلق رکھنے والے لڑکے کیساتھ فرار ہوگئی، جس کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ سرکل آفیسر ایس کے ایس پرتاپ کے مطابق گاؤں کے افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر لڑکی کو ڈھونڈ نہیں نکالا گیا تو وہ دونوں کو احتجاج کریں گے۔ روی داس ٹیمپل میں پنچایت بٹھائی گئی اور لڑکی کی گمشدگی پر بحث ہوئی۔ پولیس نے لڑکی کے عاشق اور اس کے گھر والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا۔