مظفر نگر میں جیولری کو لوٹنے کے بعد گولی مار دی گئی

مظفر نگر ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ جانک پوری میں نامعلوم افراد نے نقد رقم اور زیورات لوٹنے کے بعد ایک جیولری کو گولی مار دی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجو واجپائی نے بتایا کہ موٹر سیکلوں پر سوار حملہ آواروں نے 26 سالہ جیولری وکاس شرما کو کل رات اس وقت روک لیا جب وہ اپنی دکان سے گھر واپس ہورہے تھے انہوں نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے فائرنگ کردی اور نقد رقم اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وکاس شرما کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ جب کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔۔