مظفر نگر (یوپی) 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دلتوں اور ٹھاکروں کے درمیان ایک جھڑپ میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے آج کہاکہ یہاں کے ایک گاؤں کی سڑک پر ویان پارک کرنے کے تعلق سے جھگڑا ہوا۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر راجیو کمار سنگھ کے مطابق ایک شخص کی ویان روڈ پر کھڑی کردی گئی تھی جسے اُس نے ہٹانے سے انکار کیا۔ جس کے نتیجہ میں ٹھاکروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جو اُس گاؤں میں غالب ہیں۔ جھڑپ میں آتشیں اسلحہ استعمال کئے گئے جس کے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں 30 افراد کے خلاف ایک کیس کیا گیا ہے۔