مظفر نگر میں جھڑپ، 8 زخمی

مظفر نگر 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر کے حسین پور دیہات میں دو گروپس میں جھڑپ کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ کل دو بچوں میں معمولی سی بات پر جھگڑے نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ اس کی وجہ سے دونوں گروپس میں محاذ آرائی دیکھی گئی جہاں لاٹھیوں اور آتشیں اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے علاقہ میں سکیوریٹی بڑطادی گئی ہے۔

کمسن طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی
جلپانی گوری (مغربی بنگال) ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صلع جلپانی گوڑی میں دریائے کرلا کے قریب ایک ویران پارک میں 4 نابالغ لڑکوں نے ایک نویں جماعت کی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کردی ۔ اس لڑکی نے 4 ملزمین کی نشاندہی کے بعد اپنے والدین کو بتایا کہ ان لڑکوں نے اسے اتوار کی شام چلڈرنس پارک کے ویران علاقہ میں لے گئے اور نشہ آور غذا دینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی جس کے بعد اس کی عصمت ریزی کی گئی ۔