مظفر نگر میں تصادم ، 6 زخمی

مظفر نگر ۔4 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے کھٹولی پولیس اسٹیشن کے تحت بھینگی گاؤں  میں ایک معمولی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ کل شام پیش آیا جب دو گروپوں کے مابین تصادم ہوگیا اور صورتحال پرتشدد موڑ اختیار کر گئی ۔ دونوں گروپوں میں شامل بعض افراد نے سنگباری کی اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ زخمیوں کی شناخت ، کرن کمار، سنجیو، مونو ، اندنو اور دو دوسروں کی حیثیت سے کی گئی ہیں، جنہیں ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ تصادم کے بعد علاقہ میں سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے زائد پولیس تعینات کی گئی ہے۔