مظفر نگر میں ایک عالم دین کا قتل

مظفر نگر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مظفر نگر کے علاقہ میملانہ میں نامعلوم افراد نے ایک 50 سالہ عالم دین کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مولانا سہیل کل شب مسجد سے مکان واپس آرہے تھے کہ 3 موٹر سیکل سواروں نے قریب سے گولی مار دی ۔ انہیں فی الفور ضلع ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں مردہ قرار دیا گیا جس کے ساتھ ہی مسلمانوں کے ایک گروپ نے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہاسپٹل کے باہر احتجاج کیا ۔ بادی النظر میں یہ واقعہ پرانی خصومت کے باعث پیش آیا ہے ۔ تاہم پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔۔