مظفر نگر ۔ 26 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر میں ایک اسکراپ کی دکان میں کل ہوئے دھماکہ جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے کی تحقیقات ایک سینئر پولیس ذرائع کے مطابق اُترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس کرے گی۔ ایس ایس پی اننت دیو کے مطابق اس تحقیقات کو اُترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے حوالے کردیا گیا جو IPC کی مختلف دفعات کے تحت متوفی نثار اور مالک دکان نوازش جو اس دھماکہ میں جاں بحق ہوچکے ہیں کے خلاف کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسکراپ کے سپلائر کے خلاف بھی شکایات درج کرلی گئی ہے ۔ یہ دھماکہ کل ثروت روڈ ٹاؤن کی ایک اسکراپ کی دکان میں پیش آیا جس میں دکان میں کام کرنے والے 50 سالہ تعظیم اور 55 سالہ شہزاد کی بھی موت واقع ہوگئی تھی ۔