مظفر نگر فساد ات کے 800 ملزمین وارنٹس کے باوجود ہنوز لاپتہ

مظفر نگر۔ 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ سال مظفر نگر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کے زائد از 800 ملزمین ہنوز مفرور ہیں حالانکہ عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس بھی جاری کردئے ہیں۔ ایس آئی ٹی اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس منوج جھا نے بتایا کہ ان مقدمات میں 390 افراد کو گرفتار کیا گیا 75 نے عدالت میں خود کو پیش کردیا جبکہ مزید 804 افراد لاپتہ اور مفرور ہیں،ان کے خلاف اجتماعی عصمت ریزی ‘ قتل جیسے الزامات بھی ہیں۔ پولیس نے 24 افراد کے خلاف اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمات درج کئے تھے تاہم ان میں صرف دو ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کٹبہ گاؤں میں ایک خاتون سمیت 8 افراد کا قتل کیا گیا تھا اس مقدمہ میں 56 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ان میں سے اب تک صرف تین ملزمین گرفتار کئے گئے ہیں۔