مظفر نگر فساد : آر ایل ڈی و بی کے یو قائدین کے خلاف مقدمہ

مظفر نگر ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر میں ہوئے گذشتہ سال کے فسادات کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے راشٹریہ لوک دل اور بھارتیہ کسان یونین کے گیارہ قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان تمام کے خلاف امتناعی احکام کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ان پر امتناعی احکام کے باوجود احتجاج کرنے کا الزام ہے ۔

تصادم میں 7افراد زخمی
بوندی( راجستھان )۔یکم جولائی، (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے تیرتھ گاؤں میں پیش آئے دو گروپس کے تصادم میں سات افراد اسوقت زخمی ہوگئے جب مقامی مٹی کی کانکنی کے مسئلہ پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ کشور پاٹھن پولیس اسٹیشن ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں گروپس غیر قانونی مٹی کی کانکنی میں ملوث ہیں۔