مظفر نگر فسادات کی تحقیقات

مظفر نگر ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 2013ء کے مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم بجز 7 کیسیس دیگر تمام مقدمات کی تحقیقات مکمل کرچکی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات ہنوز مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ مظفر نگر فسادات کے 510 مقدمات تھے جن کے منجملہ 503 کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔