مظفر نگر ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گذشتہ سال کے فرقہ وارانہ فسادات میں ایک دیہاتی کے قتل کے سلسلہ میں ضلع عدالت نے 6 ملزمین کے خلاف الزامات وضع کیے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتندر کمار نے مختلف دفعات کے تحت 6 ملزمین کرن بھگوڈا ، بیٹو ، نیرج ، اشوک اور امیت کے خلاف الزامات واضح کئے ہیں ۔ اور عدالت نے ملزمین پر جرح کے لیے 18 دسمبر تاریخ مقرر کی ہے ۔ استغاثہ کے بموجب مہلوک کا بحیثیت صغیر متوطن خرد گاؤں شناخت کرلی گئی تھی ۔ جب کہ فسادئیوں نے گذشتہ سال 8 ستمبر کو اس گاؤں میں سینکڑوں مکانات کو نذر آتش کردیا تھا ۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے فسادات کی تحقیقات کے بعد مذکورہ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ۔