مظفر نگر فسادات کیس میں ایس آئی ٹی کی تحقیقات

مظفر نگر 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے مظفر نگر فسادات کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے آج لسادا موضع میں ایک قتل کے سلسلہ میں متوفی جوڑے کے ارکان خاندان کا بیان قلمبند کیا۔ کل مقامی عدالت کے سامنے حاضر ہوتے ہوئے خاندان کے ارکان نے کہاکہ 65 سالہ نعیم الدین اور اُن کی پہلی بیوی علیمہ 60 سالہ کو ہلاک کرکے اِن کی نعشیں گھر میں ہی جلادی گئیں۔ 8 ڈسمبر 2013 ء کو لسادا موضع میں فسادیوں نے حملہ کیا تھا۔ نعیم الدین کی دوسری بیوی اور بیٹے نے زائداز 60 افراد اور اِس کیس کے سلسلہ میں 7 افراد کے نام بتاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرایا تھا۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت کیس رجسٹر کیا تھا۔ آج ایس آئی ٹی نے متاثرہ خاندان کے ارکان کے بیانات قلمبند کئے۔ ایس آئی ٹی 11 لاپتہ افراد کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔