مظفر نگر فسادات کا ایک سال مکمل مہلوکین کو خراج عقیدت

مظفر نگر ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج سینکڑوں افراد نے گزشتہ سال مظفر نگر کے فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک ہونے والے افراد کو دیہات جولا میں خراج عقیدت پیش کیا۔ جولا، بدھنا اور پلڈادیہاتوں میں مسلمانوں نے فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارتیہ کسان مزدور منچ کے ضلع صدر حافظ محمد حسین نے کہا کہ اظہار فکرمندی کرتے ہوئے کہ فسادات کے ملزمین کو ابھی ترک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ایک یادداشت ضلع میجسٹرڈ کو پیش کی گئی۔ڈی ایس پی (رورل) ، الوک پریہ درشی نے کہا کہ ضلع میں صیانتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ مزید پولیس فورس احتیاطی اقدام کے طور پر تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پرامن طور پر گزر گیا ۔