مظفر نگر 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مظفر نگر فسادات کیس میں مناسب تحقیقات کروانے کی ہدایت دی ہے اس پر ایک اعلی پولیس عہدیدار نے اپنی پولیس فورس کو حکم دیا ہے کہ وہ مظفر نگر اور شاملی میں فسادات میں ملوث مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے اپنی کوشش تیزکردیں ۔ پولیس عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سہارنپور رگھویر لال نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو جلد گرفتار کیا جائے۔ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو فی کس 15 لاکھ روپئے اور عصمت ریزی کا شکار خواتین کو 5 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرے۔
پیڈ نیوز پر ٹی وی چینل کے خلاف شکایت درج
جئے پور 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جھلوار یاون لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار پرمود بھیا نے ایک ٹی وی نیوز چیانل کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کے حریف اور بی جے پی امیدوار وشانت سنگھ نے جو چیف منسٹر وسندھرا راجے کے فرزند ہیں گمراہ کن مہم شروع کی ہے۔ یہ تحریری شکایت کل رات داخل کی گئی ۔ بھیا نے الزام عائد کیا کہ ٹی وی چیانل نے اپنے پرائم ٹائم شو میں ایک سطری سرخی جاری کی دوشانت سنگھ دو لاکھ ووٹوں سے جیت جائیں گے بعدازاں اینکر نے یہ بھی کہ کہ پرمود بھیا نے اپنی شکست پہلے ہی قبول کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مباحث میں حصہ لینے والے لوگوں نے شکست کے اوسط درجہ ووٹ فیصد پر بھی بات چیت کی ۔