مظفر نگر فسادات مقدمہ سیشن کی عدالت کے سپرد

مظفر نگر 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت میں موضع کنول کے دو نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ سیشن کی عدالت منتقل کردیا یہ مظفر نگر فسادات سے متعلق پہلا مقدمہ ہے جو اعلی تر عدالت کے سپرد کیا گیا ہے ۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے یہ مقدمہ سماعت کیلئے سیشن کی عدالت کے سپرد کردیا کیونکہ مقدمہ کے ملزمین کو قتل کے الزام کا سامنا ہے جس کی اعظم ترین سزا ،سزائے موت ہوسکتی ہے۔

چیف منسٹر دہلی پر حفاظتی انتظامات کیلئے عوامی دباؤ
غازی آباد 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کی آبادی کا ایک حصہ چیف منسٹر ارویند کجریوال کی کوشامبی قیام گاہ کے روبرو جمع ہوکر ان سے حفاظتی انتظامات جس کا پیشکش دہلی کی پولیس نے کیا ہے قبول کرنے کا مطالبہ کررہا تھا۔ انہوں نے نعرے لگائے ’’جن جن سے آواز ہے آئی ،سرکشا لے لو ارویند بھائی‘‘ احتجاجیوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو سنجیدگی سے حفاظتی انتظامات قبول کرنے پر غور کرنا چاہئے۔