مظفر نگر فسادات: مزید 203 متاثرہ افراد کو معاوضہ

مظفر نگر ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)مظفر نگر فسادات کے نتیجہ میں بے گھر ہونے والے 203 افراد کو معاوضہ دیا جائے گا۔ حکومت اترپردیش نے ضلع حکام کی سفارش پر ان کے ادعاء جات کو قبول کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ این پی سنگھ نے بتایا کہ 203 متاثرہ افراد گزشتہ سال سے معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کا یہ مطالبہ قبول کرلیا گیا۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی 768 خاندانوں کو فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ فسادات کے دوران اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے مابقی افراد کے دعوے پر از سر نو غور کیا گیا۔ ان تمام کا تعلق فسادات سے متاثرہ دیہاتوں جیسے لینک، بہاواڑی ، لسادھ، بھاجو اور حسن پور سے ہے۔