حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گذشتہ سال ستمبر میں یہاں پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران موضع لیانک میں تین مقامی افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث چھ افراد کی درخواست ضمانت کو مقامی عدالت نے مسترد کردیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جتندر کمار نے چھ ملزمین ستبیر ، ارون کمار ، رویندر ، رام ویر ، پردیپ اور سنجیو کی یہ درخواست ضمانت یہ کہہ کر مسترد کردی کہ انہیں ضمانت پر رہا کئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ وہ تمام ایک سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال طاہر ، وحید اور رئیسہ نامی لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ یہی نہیں بلکہ ملزمین نے نعشوں کو نذر آتش بھی کردیا تھا ۔ فرقہ وارانہ فسادات میں افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے ۔۔