مظفر نگر فسادات: دو ملزمین کی رہائی

مظفر نگر۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ سال مظفر نگر میں پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ایک سابق گرام پردھان اور مقامی مسجد کے امام جنہیں قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، کو رہا کردیا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق وکرم سینی اور حافظ مکرم کو موضع کول میں تشدد برپا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔ جیلر مرزا جی لال کے مطابق سینی کو ہمیر پور جیل سے اور مکرم کو مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا ۔ گزشتہ سال 28اگسٹ کو موضع کول میں شاہنواز، گورو اور سچن نامی تین نوجوانوں کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد 29اگسٹ کو سینی اور مکرم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔