مظفر نگر (یو پی) 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سال رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران موضع لیانک میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایک پولیس آفیسر کے بیان کے مطابق ملزم کی شناخت مہشویر سنگھ کی حیثیت سے کی گئی۔ جسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ قبل ازیں اُسے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سندر لال کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ایک مقامی عدالت نے اس سے پہلے مہشویر اور دیگر دو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے جن کے نام کلدیپ اور سکندر بتائے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ سال پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے کم و بیش سات معاملات درج کئے گئے ہیں۔