مظفر نگر ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمے میں پہلی چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ اس میں ویدپال نامی شخص کو ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ فسادات میں اجتماعی عصمت ریزی کے 6 مقدمات درج کئے گئے تھے ۔