مظفر نگر۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے مظفر نگرمیں گذشتہ سال رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث آٹھ ملزمین کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ بہاواڑی میں ایک معمر شخص کے قتل میں ملوث انیل، سشیل، ونود، سریندر، بٹو، لوہری، سریش اور سالیکھا کو بہاواڑی میں نہ صرف معمر شخص کا قتل بلکہ اس کے مکان کو نذرآتش کرنے کا قصور وار بھی پایا گیا۔ تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بہاواڑی قتل میں ملوث 21افراد کی نشاندہی کی تھی جن میں سے 12کو گرفتار کیا گیا تھا۔