مظفر نگر۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام)ضلع عہدیداروں نے 10 سیاسی اور طبقاتی قائدین بشمول بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان قادر رانا اور ان یو پی کے سابق وزیر کانگریس کے سعیدالزماں پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریریں کرنے کے الزام میں مقدمے درج کئے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ گریما چودھری کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا جو مبینہ طور پر شہر کے علاقہ کھالاپار میں 30 اگست 2013ء مبینہ نفرت انگیز تقریریں کے سلسلے میں ہیں۔ ملزمین نے امتناعی احکام کی خلاف ورزی کی تھی جب ضلع کے دیہات کنول میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد امتناعی احکام نافذ کئے گئے تھے۔ان پر امتناعی احکامات کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقریریں کرتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرمنی ترپاٹھی نے کہا کہ عدالت نے مقدمہ کی سماعت یکم جولائی کو مقرر کی ہے۔ ایس آئی ٹی فسادات کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس نے پہلے ان 10 قائدین پر قانون تعزیرات ہند کی مختلف فعات کے تحت جو مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریروں کے سلسلے میں ہیں، فردِ جرم داخل کردیا ہے۔