مظفر نگرفسادات ریلیف کیمپس میں 33بچوں کی اموات

نئی دہلی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے مظفر نگر فسادات ریلیف کیمپس میں تاحال 33بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ لوک سبھا میں آج یہ بات بتائی گئی۔ مملکتی وزیر برائے داخلہ آر پی ایم سنگھ نے ایوان پارلیمنٹ کو مزید بتایا کہ اس بات کے بھی کوئی شواہد نہیں پائے گئے کہ فسادات سے متاثرہ نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کیلئے اُکسایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتر پردیش کی جانب سے فراہم کی گئی رپورٹ کے مطابق 15سال عمر تک کے 33بچوں کی تاحال اموات ہوئی ہیں جس کی اطلاع سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی کو دیدی گئی ہے۔

مسٹر سنگھ وقفہ سوالات میں تحریری طور پر جواب دے رہے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ حقیقی اموات کی تعداد کتنی ہے۔