نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) معوف فلم ساز مظفر علی کو راجیو گاندھی نیشنل سدبھاؤنا ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ قومی یکجہتی ‘ امن اور خیر سگالی کیلئے ان کی خدمات کے عوض یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔ یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ اور پانچ لاکھ روپئے پر مشتمل ہوتا ہے ۔ انہوں نے امراؤ جان کے علاوہ خزاں اور گمان جیسی فلمیں بنائی تھیں۔