مظفر حسین بیگ پی ڈی پی کے سرپرست مقرر

سرینگر۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے آج کہا کہ اس نے سینئر قائد اور بارہمولہ سے رکن لوک سبھا مظفر حسین بیگ کو پارٹی کا سرپرست مقرر کیا ہے۔ پی ڈی پی کے سرپرست کی حیثیت سے مسٹر بیگ کا تقرر پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک طویل اجلاس کے بعد کیا گیا۔

1984ء مخالف سکھ فسادات کے ملزم کو سزائے موت پر
پولیس سے رائے طلب
نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 1984ء میں مخالف سکھ فسادات کے واحد مجرم یشپال سنگھ کی سزائے موت کے فیصلے پر دہلی ہائیکورٹ نے پولیس سے رائے طلب کی ہے۔ سنگھ نے اپنی سزا کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی ہے اور انہوں نے ضمانت کی درخواست بھی داخل کی ہے۔ جسٹس سدھارتھ کی اور جسٹس سنگیتا دھنگرا سہگل پر مشتمل بینچ نے سنگھ کو سزائے موت توثیق کیلئے نوٹس روانہ کی ہے۔ ٹرائیل کورٹ نے سنگھ کو 14 نومبر کو مجرم ثابت کیا تھا اور 20 نومبر کو ان کو سزائے موت دی گئی۔ وہ فی الحال تہار جیل میں قید ہیں۔ بینچ نے معاملے کی مزید سماعت کیلئے 19 ڈسمبر تاریخ مقرر کی ہے۔ دہلی پولیس نے ثبوتوں کی عدم دستیابی پر 1999ء کی کیس بند کردیا تھا لیکن SIT نے اس کیس کو دوبارہ کھولا۔