مظفر نگر 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک مقامی عدالت نے مظفر نگر فسادات کے لوٹ مار اور آتشزنی میں ملوث 21 ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے خصوصی تحقیقات ٹیم (ایس آئی ٹی) کی درخواست پر جو مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 83 کے تحت ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔