مظفرپور شیلٹر ہوم سیکس اسکینڈل سی بی آئی کی سرزنش

پٹنہ 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ ہائی کورٹ نے آج مظفر پور شیلٹر ہوم سیکس اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں پروگریس رپورٹ داخل نہ کرنے پر سی بی آئی کی سرزنش کی اور اس سے یہ جاننا بھی چاہا کہ اس کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک ایس پی رتبہ کے عہدیدار کا تبادلہ کیوں کردیا گیا ہے۔مظفر پور کے شیلٹر ہوم میں ایک لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد یہ اسکینڈل بن گیا۔